• عبادات >> زکاة و صدقات

    سوال نمبر: 173287

    عنوان: روزانہ آمدنی كا ڈھائی فیصد نكال كر زكاۃ كی نیت سے دیتے رہیں تو كیا زكاۃ ادا ہوجائے گی؟

    سوال: دکان کی آمدنی سے روز اگر ڈھائی پرسینٹ نکال کر الگ رکھیں اور پھر اسے زکاة کی نیت سے کسی کو دیدیں ، ایسا پورا سال کرنے سے کیا زکاة کی ادائیگی ہوجائے گی؟

    جواب نمبر: 173287

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:44-44/L=2/1441

    اگر آپ صاحب نصاب ہیں اور سال مکمل ہونے سے پہلے آہستہ آہستہ حسبِ سہولت زکوة نکالتے رہیں اور سال مکمل ہوجانے کے بعد سب کا ایک ساتھ حساب کرلیں، اگر سارے اموالِ زکوة کی زکوة ادا ہوگئی ہے تو ٹھیک ہے ورنہ بقیہ کی زکوة نکال دیں تواس طور پر زکوة ادا کرنے کی گنجائش ہے ۔

    ویجوز تعجیل الزکاة بعد ملک النصاب، ولا یجوز قبلہ کذا فی الخلاصة.(الفتاوی الہندیة 1/ 176)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند