عبادات >> زکاة و صدقات
سوال نمبر: 603672
اُدھار دیے گیے پیسوں پر زكات واجب ہوگی یا نہیں؟
اگر ہم نے کسی کو پیسے ادھار دئیے ہوں تو ان کی زکوة بھی ہمیں ادا کرنی ہوگی یا پیسے واپس ملنے پرادا کرنی ہوگی؟
جواب نمبر: 60367215-Mar-2021 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa : 834-618/H=07/1442
ان پیسوں پر زکاة واجب ہے؛ البتہ ابھی ادائیگی واجب نہیں جتنے سال میں وہ قرض وصول ہوگا اس میں گذشتہ ہر سال کی زکاة دینا واجب ہوگا۔ کذا فی رد المحتار وغیرہا۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
میں
نے ایک پلاٹ لیا ہے سرمایہ کاری کے حساب سے اور آگے کچھ پتہ نہیں ہے کہ رہائش کروں
گا یا اس کو منافع ملنے پر بیچ دوں گا۔ کیا اس پر زکوة لاگو ہوگی یا نہیں؟ (۲)میں نے ایک اور پلاٹ بک کروایا ہے ماہانہ
قسطوں پر اوراس کی تین سال کی قسط ہے اور ابھی ایک سال ہوگیا ہے۔ مجھے اور باقی دو
سال رہتے ہیں، تو کیا اس پر مجھے زکوة دینی ہوگی یا نہیں؟ اگر دینی ہوگی تو جو رقم
میں ایک سال میں ادا کر چکا ہوں اس پر دینی ہوگی یا اس کی موجودہ مارکیٹ کی قیمت
جو ہو گی اس پر دینا ہوگی؟
میں غریبوں میں فدیہ کی رقم تقسیم کرنا چاہتاہوں لیکن یہاں اس شہر میں جہاں میں رہتا ہوں (کوالالمپور، ملیشیا) غریب لوگوں کو تلاش کرنا بہت زیادہ مشکل ہی، جو کہ واقعی غریب اورمستحق ہوں۔میں کیا کروں، میں فدیہ کی رقم کہاں خرچ کروں؟کیا میں اس کو کسی یتیم خانہ کے انچارج کودے سکتا ہوں؟ اگر میں اس کو یہاں دے دوں گا تو میں نہیں جان سکوں گا کہ کس طرح پیسہ/گندم استعمال ہورہا ہے، یہ ان کے اوپر ہے۔ کیا اس طرح کرنا جائز ہے؟ (۲) اگر ہم کسی کومستحق سمجھتے ہوئے صدقہ دیں ،لیکن وہ جھوٹا، چور، دھوکے باز ثابت ہو تو کیا ہمارا صدقہ اللہ کے یہاں قابل قبول ہوگا؟ (۳) ایصال و ثواب کیسے کیا جائے گا؟ کیا میں اس کو اپنے دل میں نیت کرکے کرسکتا ہوں کہ میرا یہ یہ عمل اس اس طرح ہدیہ کرتا ہوں۔ کیا پہلے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی نیت کرنا اوراس کے بعد اس شخص کے لیے جس کو میں ثواب پہنچاناچاہتا ہوں اس کی نیت کرنا؟ کیا مجھے اس شخص کا نام بھی ذکر کرنا ہوگا یا مجھے صرف اس طرح نیت کرنی ہوگی: یا اللہ اس عمل کا ثواب میں اپنے ابو کے لیے ہدیہ کرتا ہوں۔ کیا یہ درست ہے، یا مجھے ذہن میں اپنے ابو کا نام بھی رکھنا ہوگا؟ اگر مجھے اس شخص کا نام بھی ذکر کرنا ہوگا تو کیا مجھے اس شخص کے والد کایا اس کی والدہ کا نام بھی ایک ساتھ ذکر کرنا ہوگا؟ کچھ لوگ کہتے ہیں کہ ہمیں اس شخص کی ماں کا نام ذکر کرنا چاہیے نہ کہ اس کے والد صاحب کا۔ برائے کرم وضاحت فرماویں۔
1823 مناظربرائے کرم فتوی نمبر (1170=1110/B)سوال نمبر13709کو دیکھیں جو کہ
زکوة کے کچھ مسائل سے متعلق ہے۔اس بابت آپ کے پہلے اور دوسرے جواب کے تعلق سے میں
مزید وضاحت چاہتا ہوں۔ پہلے سوال کے بارے میں میں یہ معلوم کرنا چاہوں گا کہ
پاکستان کے ایک اسلامی عالم مجھ سے کہہ رہے ہیں کہ وہ پراپرٹی جو کہ میرے چچا کے
ذریعہ سے ہبہ کی گئی ہے اس کولینا میرے لیے اچھا نہیں۔اس کو میرے چچا کی موت کے
بعد اسلامی قانون کے مطابق تقسیم کیا جانا چاہیے۔تاہم میرے والد نے اپنی وصیت میں
اس بات کا ذکر کیا ہے کہ انھوں نے اسلامی قانون کے مطابق میرے چچا کی بہنوں کو حصہ
تقسیم کیا ہے اور اس پراپرٹی کو میرے نام پر باقی رکھا۔کیا ان کا دعوی کرنا درست
ہے اور اس صورت میں اس پراپرٹی کو لینا درست ہے؟دوسرے سوال سے متعلق میں یہ کہنا
چاہوں گا کہ میں نے زمین کو تجارت اور کاروبار کی نیت سے بک نہیں کیا ہے۔........
دینی تعلیمی ادارہ (مدرسہ جہاں حفظ قرآن اور عالمیت کا کورس پڑھایا جاتا ہو) جہاں دارالاقامہ نہیں ہے، زکوة،عشرہ اور چرم قربانی دی جاسکتی ہے یا نہیں؟
1011 مناظر