• عبادات >> زکاة و صدقات

    سوال نمبر: 600183

    عنوان: كیا راشن سے صدقہ فطر دینا جائز ہے ؟

    سوال:

    سوال کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ جو سرکار کی طرف سے راشن ملتاہے اس راشن سے صدقہ فطر دینا جائز ہے ؟

    جواب نمبر: 600183

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 110-68/B=02/1442

     جب آپ کو راشن سرکار کی طرف سے مل گیا توآپ اس کے مالک ہوگئے۔ وہ گیہوں آپ صدقہ فطر میں بھی دے سکتے ہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند