• عبادات >> زکاة و صدقات

    سوال نمبر: 68524

    عنوان: بینک میں جمع کردہ رقم پر زکوة ہے یا نہیں؟

    سوال: بینک میں کچھ پیسے جمع ہیں جس کومحکمہ انکم ٹیکس نے سیل (بند )کررکھا ہے، ابھی اس کا کیس کورٹ میں چل رہا ہے تو کیا اس جمع شدہ رقم پر جو سیل ہے زکوة کا کیا حکم ہوگا ؟براہ کرم مسئلہ کا حل بتادیں۔

    جواب نمبر: 68524

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1276-1302/L=11/1437 اگر ان پیسوں کے ملنے کی امید ہے تو اس پر زکوة واجب ہے؛ البتہ زکوة کی ادائیگی میں آپ کو اختیار ہے چاہے ہر سال ان پیسوں کی زکوة ادا کر دیں یا ملنے کے بعد گذشتہ تمام سالوں کی زکوة ادا کر دیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند