• عبادات >> زکاة و صدقات

    سوال نمبر: 17884

    عنوان:

    اگر میں اپنے مرحوم والد کی طرف سے قربانی ادا کروں تو کیا اس سے ان کی روح کو ثواب ملے گا؟ اگر ایسا ہے تو کیا پورا ثواب ان کی روح کو ملے گا؟ برائے کرم وضاحت فرماویں۔

    سوال:

    اگر میں اپنے مرحوم والد کی طرف سے قربانی ادا کروں تو کیا اس سے ان کی روح کو ثواب ملے گا؟ اگر ایسا ہے تو کیا پورا ثواب ان کی روح کو ملے گا؟ برائے کرم وضاحت فرماویں۔

    جواب نمبر: 17884

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(م):1801=1801-12/1430

    جی ہاں، والد مرحوم کی روح کو ثواب ملے گا، اور اللہ نے چاہا تو پورا ثواب ہوگا، لیکن پہلے آپ اور آپ کے اہل خانہ میں سے جو لوگ زندہ اور صاحب نصاب ہیں، ان کی طرف سے قربانی واجب ہے، پھر اگر جانور میں حصہ بچ رہے تو والد صاحب کی طرف سے کردیں یا الگ سے کرسکتے ہیں۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند