• عبادات >> زکاة و صدقات

    سوال نمبر: 604752

    عنوان:

    مجموعی قیمت جس قدر بنتی ہو اس کا چالیسواں حصہ (2.5 فیصد) زکاة نکالی جائے گی

    سوال:

    حضرت میرے پاس تقریباً 3 تولہ 9ماسے سونا ہے اور نقد رقم ملنے 30000 ہزار روپے موجود ہے جوکہ گھر کے خرچے وغیرہ کے علاوہ ہے ، رہنمائی فرمائے کہ میرا زکات کے کتنا آئیے گا. یا زکات نہیں بنتا، کچھ دوست فرماتے ہے کہ آپ زکات ادا کردیں۔

    جواب نمبر: 604752

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 987-638/B=10/1442

     نقد رقم کے ساتھ سونے کی قیمت ملانے کے بعد آپ بلاشبہ مالک نصاب ہیں۔ سونے کی رقم صرافہ بازار سے معلوم کرلیں اور پھر اس کے ساتھ تیس ہزار شامل کرلیں، مجموعی قیمت جس قدر بنتی ہو اس کا چالیسواں حصہ زکاة نکال دیں۔ یہ نکالنا سالانہ واجب ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند