• عبادات >> زکاة و صدقات

    سوال نمبر: 60222

    عنوان: سیدہ عورت كے فاروقی شوہر كے لڑكے كو زكاۃ دینا كیسا ہے؟

    سوال: میں سید فیملی سے ہوں اور سید فیملی کو زکاة نہیں دے سکتے ، لیکن میری پھوپھی جو ظاہر ہے سید ہی تھیں، لیکن ان کی شادی فاروقی (جوکہ رشت دار ہی تھے) کے ساتھ ہوئی تھی تو پھوپھی کے بیٹے کو زکاة دی جاسکتی ہے کیا ؟پھوپھی کے بیٹے کا اپنا مکان لکھنوٴمیں ہے اور ان کی نوکری بھی ہے ، لیکن بہت کم تنخواہ ملتی ہے، کیا انہیں دینا جائز ہے کیوں کہ رشتہ دار کا حق پہلے بنتاہے۔ شکریہ

    جواب نمبر: 60222

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 616-581/Sn=9/1436-U اگر آپ کا پھوپھی زاد بھائی نادار وتنگدست ہے، اس کے پاس اتنا سونا، چاندی یا نقد پیسہ یا زائد از ضرورت اصلیہ اثاثہ نہیں ہے جس کی مالیت ساڑھے باون تولہ چاندی (612 گرام 360ملی گرام) کی مالیت کو پہنچے تو آپ اسے زکاة دے سکتے ہیں، ورنہ نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند