• عبادات >> زکاة و صدقات

    سوال نمبر: 42853

    عنوان: نفلی صدقے كے بارے میں

    سوال: میرا سوال یہ ہے کہ اگر نفلی صدقے کی رقم تنخواہ کے طور پہ کسی کام کرنے والے مزدور کو دے دی جائے تو کیا یہ جائز ہوگا ؟براے مہربانی جواب دیں ۔

    جواب نمبر: 42853

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 43-43/M=2/1434 اگر وہ رقم اپنے ہی پاس ہے کسی غریب کو ابھی نہیں دی ہے تو اس میں تصرف کرسکتے ہیں، کام کرنے والے مزدور کو بھی دے سکتے ہیں، اس کا مطلب ہوگا کہ آپ کی نیت بدل گئی، یہ جائز ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند