عبادات >> زکاة و صدقات
سوال نمبر: 2092
جواب نمبر: 2092
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی: 678/ م= 673/ م
زکوٰة کی ادائیگی کے لیے تملیک فقیر شرط ہے: کما في الدر المختار: مصرف الزکاة والعشر ھو فقیر۔ زکوٰة کی رقم سے قرآن پاک چھپواکر یا خرید کر مستحقین کو زکوٰة میں دیناجائز ہے۔ درمختارمیں ہے: وجاز دفع القیمة في زکاة․․․ وفي الشامیة: ثم إن المعتبر عند محمد الأنفع للفقیر من القدر والقیمة پس زکوٰة کی رقم سے قرآن مجید خرید کر افریقی ممالک کے مدارس میں بھجوایا جاسکتا ہے۔ اس شرط کے ساتھ کہ وہ مستحقین زکوٰة کو مل جائے اور یہ بھیجنے والے ادارے کی ذمہ داری ہے کہ وہ جہاں بھیج رہے ہیں وہاں کے لوگوں کے بارے میں تحقیق کرلیں کہ وہ مستحقین زکوٰة ہیں یا نہیں؟ اس لیے کہ غیرمستحق کو زکوٰة دینے سے زکوٰة ادا نہیں ہوتی۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند