• معاشرت >> عورتوں کے مسائل

    سوال نمبر: 47323

    عنوان: عورتوں کو زیارت قبور سے کیوں منع کیا گیا ہے؟

    سوال: براہ کرم، قرآن وحدیث کی روشنی میں جواب دیں کہ عورتوں کو زیارت قبور سے کیوں منع کیا گیا ہے؟

    جواب نمبر: 47323

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1721-1401/B=1/1435-U عورتیں فطرةً کمزور ہوتی ہیں، ان میں صبر بھی کم ہوتا ہے، قبرستان جاکر جزَع فزَع رونا پیٹنا شروع کردیتی ہیں، نیز اپنی جہالت کی وجہ سے طرح طرح کی بدعات شروع کردیتی ہیں، ان وجوہ سے ایسی عورتوں کے لیے ممانعت زیارت قبور سے علی حالہ باقی ہے: إني قد نہیتُکم عن زیارةِ القبورِ فزوروہا․ (الحدیث)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند