• معاشرت >> عورتوں کے مسائل

    سوال نمبر: 57760

    عنوان: کیا بیوٹی پالر کی ملازمت کرنا عورت کے لیے جائز ہے؟

    سوال: کیا بیوٹی پالر کی ملازمت کرنا عورت کے لیے جائز ہے؟

    جواب نمبر: 57760

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 199-199/Sd=5/1436-U عورت کے لیے گھر سے باہر نکل کر کوئی بھی ملازمت کرنا شریعت کی نگاہ میں پسندیدہ نہیں ہے، تاہم ضرورت ومجبوری کے وقت مکمل شرعی پردے کے ساتھ جائز کام کی ملازمت کی گنجائش ہے، بیوٹی پارلر میں ملازمت کے لیے عورت کے ذمے کیا کام ہوتے ہیں، اس کی تعیین کے بعد ہی قطعیت کے ساتھ کوئی حکم لکھا جاسکتا ہے، بہرحال جائز کام کی ملازمت کی بوقت ضرورت گنجائش ہوگی اور ضرورت کے بغیر عورت کے لیے بیوٹی پارلر میں جائز کام کی بھی ملازمت کرنا بہتر نہیں ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند