• معاشرت >> عورتوں کے مسائل

    سوال نمبر: 57801

    عنوان: عورت حمل سے ہے اور اگر ہم نے دیکھ لیا الٹراساؤنڈ سے کہ بچہ کے اندر کوئ خرابی ہے مثلا بچہ کے سر کے اوپر ایک اور سر ہے یا اسی ترطرح کوئی اور عیب ہے ایسی صورت میں کیا ہم حمل کو ساقط کرا سکتے ہیں؟جواب تفصیل میں دیں۔

    سوال: عورت حمل سے ہے اور اگر ہم نے دیکھ لیا الٹراساؤنڈ سے کہ بچہ کے اندر کوئ خرابی ہے مثلا بچہ کے سر کے اوپر ایک اور سر ہے یا اسی ترطرح کوئی اور عیب ہے ایسی صورت میں کیا ہم حمل کو ساقط کرا سکتے ہیں؟جواب تفصیل میں دیں۔

    جواب نمبر: 57801

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 345-345/N=5/1436-U اگر حمل چار مہینہ یا اس سے زیادہ کا ہوگیا ہے تو اس کا اسقاط قطعاً جائز نہیں، اور اگر وہ چار مہینہ سے کم کا ہے تو بھی الٹراساوٴنڈ کی رپورٹ کی بنیاد پر اسقاط نہ کرایا جائے؛ کیوں کہ یہ رپورٹیں محض ظنی وتخمینی ہوتی ہیں، قطعی ویقینی نہیں ہوتیں، دوا اور دعا کے ذریعہ عیب کے ازالہ کی کوشش کرنی چاہیے؛ کیوں کہ وہ ابھی تخلیقی مراحل میں ہے اور اگر خدانخواستہ عیب دار ہی بچہ پیدا ہو تو صبر کرنا چاہیے اور حسب وسعت وحیثیت اس کا علاج کراکے ثواب حاصل کرنا چاہیے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند