• معاشرت >> عورتوں کے مسائل

    سوال نمبر: 8937

    عنوان:

    کیا عورتوں کے لیے کانچ کی چوڑیاں پہننا جائز ہے؟ جب کہ اس کی آواز سے نماز میں خلل آتا ہے، اسی طرح راستہ پر چلتے وقت اس کی آواز آتی ہے جو کہ غیر محرم تک پہنچتی ہے۔ تو کیا نماز یا غیر نماز میں کانچ کی چوڑیاں پہن سکتے ہیں؟

    سوال:

    جواب نمبر: 8937

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1133=1133/م

    عورتوں کے لیے کانچ کی چوڑیاں پہننا جائز ہے، نماز ہو یا غیرنماز، البتہ راستہ چلتے قت اس کا خیال رکھنا چاہیے کہ چوڑی وغیرہ کی آواز غیرمحرم تک نہ پہنچے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند