• معاشرت >> عورتوں کے مسائل

    سوال نمبر: 173016

    عنوان: جنابت كا غسل كرنے سے پہلے حیض آجائے تو كیا حكم ہے؟

    سوال: اگر کسی عورت نے جنابت کا غسل نہ کیا ہو اور اس سے پہلے اس کو حیض آجائے تو کیا کریں؟کیا جنابت کا غسل کرے یا حیض کے ختم ہونے کے بعد دونوں کا ساتھ میں غسل کرے ؟

    جواب نمبر: 173016

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 1436-1171/B=01/1441

    حیض سے پاک ہونے کے بعد دونوں کا ایک ساتھ غسل کرے، اور بہتر یہ ہے کہ خوب اچھی طرح کلی کرے اور غرارہ بھی کرلے اور ناک میں مبالغہ کے ساتھ پانی ڈال کر ناک کو دھولے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند