• معاشرت >> عورتوں کے مسائل

    سوال نمبر: 161397

    عنوان: بیوہ عورت كس طرح زندگی گذارے؟

    سوال: کس طرح ایک بیوہ عورت اپنے پرسکون کی زندگی گذارے؟ کیا وہ مہندی ، اسٹائل قسم کے کپڑے اور زیورات وغیرہ پہن سکتی ہے؟

    جواب نمبر: 161397

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 981-783/B=8/1439

    شوہر کی وفات کے بعد جب تک عورت عدت وفات میں رہے گی تو اس کے لئے زینت کے کپڑے پہننا، بناوٴ سنگھار کرنا درست نہیں۔ ۴/ ماہ دس دن گذر جانے کے بعد پھر وہ جس طرح کا بھی کپڑا پہننا چاہے پہن سکتی ہے اور ضرورت پر میک اَپ وغیرہ بھی کرسکتی ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند