• معاشرت >> عورتوں کے مسائل

    سوال نمبر: 602069

    عنوان:

    كیا ایك ہی بچی كو پھوپھی اور خالہ دونوں دودھ پلاسكتی ہیں؟

    سوال:

    کیا پھوپھی اپنی بھتیجی کو دودھ پلاسکتی ہے کیا خالہ اپنی بھانجی کو دودھ پلا سکتی ہے ایک وقت میں دونوں (خالہ،پھوپی)دونوں پلاسکتی ہیں اس سے رشتے داری میں کیا فرق آئے گا ؟تفصیلات درکار ہیں۔

    جواب نمبر: 602069

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:395-364/sd=7/1442

     خالہ اور پھوپی بیک وقت اپنی بھتیجی اور بھانجی کو دودھ پلاسکتی ہیں ، اس سے خالہ اور پھوپی کی رشتہ داری میں کوئی فرق نہیں پڑے گا؛ البتہ بچی اور اس کی پھوپھی اور خالہ کے درمیان رضاعت کا تعلق قائم ہوجائے گا، اس کے علاوہ اگرمزید کچھ معلوم کرنا ہو تو دوبارہ سوال کرسکتے ہیں ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند