• معاشرت >> عورتوں کے مسائل

    سوال نمبر: 609853

    عنوان:

    شرمگاہ سے سفید پانی نکلنے کی صورت میں عورت نماز کیسے ادا کرے؟

    سوال:

    سوال : میری بیوی کی شرمگاہ سے کبھی کبھی سفید پانی نکلتا ہے تو کیا وہ ناپاک ہے ؟ اور ایسی صورت میں نماز کیسے ادا کی جائے ؟

    جواب نمبر: 609853

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 797-614/M=07/1443

     باہری شرمگاہ کی رطوبت پاک ہے، اندرونی شرمگاہ (فرج داخل) سے نکلنے والا سفید پانی، ناپاک ہوتا ہے، ناپاک پانی نکلنے سے وضو ٹوٹ جاتا ہے، اور جسم یا کپڑے کو لگ جائے اور مقدار عفو سے زائد ہوتو نماز سے پہلے اس کو دھونا ضروری ہوتا ہے، آپ کی بیوی کو مذکورہ شکایت، اگر عذر شرعی کی حد تک نہیں ہے تو ناپاک رطوبت نکلنے پر کپڑے وغیرہ پر لگ جانے کی صورت میں اس حصے کو دھوکر اور وضو بناکر نماز ادا کرسکتی ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند