• معاشرت >> عورتوں کے مسائل

    سوال نمبر: 154614

    عنوان: اذان اور ٹوائلٹ کے وقت کے علاوہ اپنے بدن پر دوپٹہ نہ رکھنا؟

    سوال: حضرت، میری بیوی گھر میں کسی بھی وقت صرف اذان اور ٹوائلٹ کے وقت کے علاوہ اپنے بدن پر دوپٹہ نہیں رکھتی ہے اور جب میں اس کو اپنے بدن پر دوپٹہ رکھنے کو کہتا ہوں تو اسی وقت ہم دونوں میں لڑائی ہو جاتی ہے۔ کیونکہ وہ اپنی دلیل دیتی ہے کہ ڈوپٹہ رکھنے سے ہی شریف نظر نہیں آتے۔ اور اس بارے میں جب میں نے اپنی بیوی کے ماں باپ سے کہا تو ان کا بھی یہی جواب تھا۔ میری بیوی کی اس بات سے میں اور میرے گھر والے سب ناراض رہتے ہیں۔ براہ کرم مجھ کو بتائیں کہ میں کیا کروں؟

    جواب نمبر: 154614

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 1567-1442/B=1/1439

    آپ کی اہلیہ شریعت کے مسائل سے ناواقف ہیں اس کے والدین بھی ایسے ہی معلوم ہوتے ہیں۔ جب آپ کے کہنے پر لڑائی ہو جاتی ہے تو آپ ذرا نرمی سے کام لیں، ضد نہ پکڑیں، ورنہ عورت ذات آپ سے زیادہ ضد کرنے پر اتر آئے گی۔ آپ خاموش رہیں آپ نے اپنا فریضہ ادا کردیا وہ نہیں مانتی ہے تووہ گنہگار ہوگی۔

     


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند