• معاشرت >> عورتوں کے مسائل

    سوال نمبر: 602650

    عنوان:

    نفاس كی مدت كتنے دن ہے؟

    سوال:

    آپریشن کے بعد عورت کے نفاس کی مدت کتنے دن رہے گی؟ اور بڑا آپریشن ہوا تو نفاس کی کیا مدت ہوگی، بتائیں۔

    جواب نمبر: 602650

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 457-373/D=06/1442

     (۱) بڑا آپریشن ہونے کی صورت میں بچہ پیدا ہوجانے کے بعد جو خون آگے کی راہ سے آئے گا وہ نفاس کہلائے گا۔

    (۲) نفاس کی زیادہ سے زیادہ مدت چالیس دن ہے اور کم کی کوئی مدت متعین نہیں، جب بھی خون بند ہوجائے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند