• معاشرت >> عورتوں کے مسائل

    سوال نمبر: 59893

    عنوان: چار بچے آپریشن سے - پرمننٹ بچے نہیں ہونے کا آپریشن

    سوال: کسی کو ۳ بچے آپریشن سے ہے اور اب چوتھا ہونے والا ہے وہ بھی آپریشن ہی ہوگا, عام طور پر ڈاکٹرز جس کو بچے آپریشن سے ہوتے ہے اس کو تین بچے کے بعد اور نہیں ہو سکتا بولتے اور چوتھا تو بالکل ہی آخری آپریشن بتا تے ہیں ۔ میرا سوال یہ ہے کے جس عورت کو اب چار آپریشن کے بعد کوئی توقع ہی نہیں ہے بچے پیدا کرنے اور اس کا خون کا لیول بھی ہر وقت کم رہتا ہے تو کیا وہ چوتھی ڈیلیوری کے ساتھ ہمیشہ کے لیے بچے نہیں ہونے کا آپریشن کرا سکتی ہے ؟ جزاک اللہ

    جواب نمبر: 59893

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 623-588/Sn=9/1436-U صورتِ مسئولہ میں اگر ماہر تجربہ کار ڈاکٹر یہ کہیں کہ مذکور فی السوال خاتون مزید ولادت کی بالکل متحمل نہیں ہے؛ بلکہ آئندہ حمل ٹھہرنے اور ولادت کی صورت میں ماں یا بچہ کی جان جاسکتی ہے تو اس انتہائی مجبوری میں بچہ نہ ہونے کا آپریشن کرانے کی گنجائش ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند