• معاشرت >> عورتوں کے مسائل

    سوال نمبر: 17661

    عنوان:

    اگر شوہر گم ہوجائے اور نہ ملے تو کیا حکم ہے؟ شوہر ایک دوسری عورت کے ساتھ بھاگ گیا ہے اوراس سے رابطہ قائم کرنے کے لیے ہمارے پاس کوئی ایڈریس نہیں ہے۔ طلاق یا خلع لینے کے لیے کیا حکم ہے؟ انتظار کی مدت کیا ہے؟

    سوال:

    جواب نمبر: 17661

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ل):1886=1509-12/1430

    اگر شوہر اس طرح غائب ہوجائے کہ اس کے موت وحیات کا پتہ نہ چل سکے تو بیوی کو چاہیے کہ وہ اپنا معاملہ قریب کے کسی شرعی پنچایت یا دارالقضاء میں لے جائے، وہ حضرات معاملہ کی تحقیق اور بیوی کو مہلت دینے کے بعد دوبارہ عورت کے مطالبہ پر نکاح کو فسخ کردیں گے۔ اس کے بعد عورت کو عدت وفات گذارکر دوسری جگہ نکاح کرنا جائز ہوگا۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند