• معاشرت >> عورتوں کے مسائل

    سوال نمبر: 32301

    عنوان: کیا حائضہ عورت درج ذیل چیزں پڑھ سکتی ہے؟

    سوال: کیا حائضہ عورت درج ذیل چیزں پڑھ سکتی ہے: (۱) شفاء کے الحمد شریف ، (۲) حفاظت کے لئے آیت الکرسی، (۳) قرآن کریم کی وہ آیات جو مسنون دعا ہیں جیسے سواری کی دعا (۴) یا وہ آیات جو صبح و شام کے اذکار میں شامل ہیں جیسے سورة توبہ کی آخری آیت۔ براہ کرم، اس بارے میں رہنمائی فرمائیں۔

    جواب نمبر: 32301

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ل): 999=599-7/1432 حائضہ کے لیے قرآن شریف کی تلاوت جائز نہیں۔ البتہ ان آیات کو جن میں دعائیہ کلمات ہیں بہ نیت دعا پڑھ سکتی ہے۔اس لیے حائضہ درج بالا چیزوں میں سے تمام چیزیں پڑھ سکتی ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند