• معاشرت >> عورتوں کے مسائل

    سوال نمبر: 38063

    عنوان: طہارت و پاگیزگی

    سوال: کسی عورت کو ہر ۱۵ دنوں کے بعد صرف تھوڑے سے خون کے قطرے آتے ہیں اور فوران ہی روک جاتے ہیں ۔ سوال یہ ہے کہ اس کے حیض کے وقت کا پتا کیسے چلے گا ؟اور وہ اس سے طہارت کس طرح حاصل کرے گی؟اس دوران نماز اور روزے کی ادائیگی کس طریقے سے کرے گی ؟جواب دے کر مشکل آسان کریں۔ اللہ پاک آپکو بلند مرتبے سے نوازے۔ امین

    جواب نمبر: 38063

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 601-511/B=5/1433 حیض کی پہچان یہ ہے کہ کم ازکم تین دن آنے اور زیادہ سے زیادہ دس دن آئے۔ اگر تین دن سے کم خون آتا ہے تو وہ بیماری (استحاضہ) کا خون کہلائے گا، اس میں نماز روزے سب کچھ کرنی رہیں گی۔ انھیں ہرماہ باقاعدہ صحیح طور پر حیض آنے کے لیے علاج کرنا چاہیے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند