• معاشرت >> عورتوں کے مسائل

    سوال نمبر: 611503

    عنوان:

    حیض كی ایك شكل

    سوال:

    سوال : کسی عورت کو وضع حمل کے بعد کچھ عرصہ حیض نہیں آیا پھر کچھ ماہ بعد آیا تو جس دن پاک ہوئی تھی اس کے پندرہ دن بعد پھر سے آیا پھر دوسرے حیض کے بعد پاکی کے بارہ دن بعد خون آنا شروع ہوا تو معلوم یہ کرنا تھا کہ بارہ دن بعد جو خون آیا وہ تو استحاضہ ہے لیکن خون کے آنے کے دوران پندرہ دن مکمل ہوکر جب سولہواں دن شروع ہوا تو جو خون اب آرہا ہے وہ حیض میں شمار ہو گا یا نہیں؟

    جواب نمبر: 611503

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 1048-841/D=09/1443

     بارہ دن پاكی كے بعد جو خون آیا وہ یقیناً استحاضہ ہے لیكن پاكی كے پندرہ دن پورے ہونے كے بعد سولہواں دن حیض كا پہلا دن شمار ہوگا۔ عادت كے مطابق حیض كا خون شمار ہوگا بقیہ استحاضہ ہوگا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند