• معاشرت >> عورتوں کے مسائل

    سوال نمبر: 170946

    عنوان: 5 ماہ کے حمل کے بعد ہمبستری کرنا

    سوال: سنا ہے کہ 5 ماہ کا حمل ہو جائے تو اس کے بعد بیوی سے ہمبستری کرنا اولاد سے زنا کرنا ہے کیونکہ 5 ماہ بعد بچے میں جان ڈل جاتی ہے، برائے مہربانی وضاحت کر دیں۔

    جواب نمبر: 170946

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:1086-942/L=10/1440

    حمل پرپانچ ماہ گذر جانے کی صورت میں بھی بیوی سے ہمبستری کی اجازت ہے، بشرطیکہ جماع سے عورت کو تکلیف یا حمل کو نقصان پہونچنے کا اندیشہ نہ ہو ،یہ اولاد سے زنا نہیں ہے ،آپ نے جو سن رکھا ہے یہ غلط ہے۔

    وفی الأشباہ من أحکام غیبوبة الحشفة فیما یحرم علی الزوج وطء زوجتہ مع بقاء النکاح قال: وفیما إذا کانت لا تحتملہ لصغر أو مرض أو سمنة. اہ.... فعلم من ہذا کلہ أنہ لا یحل لہ وطؤہا بما یؤدی إلی إضرارہا فیقتصر علی ما تطیق منہ.( رد المحتار:4/ ،باب القسم،ط:زکریا دیوبند)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند