عنوان: مسلسل خون آنے كی وجہ سے پچاس سالہ عورت كا بچہ دانی نكلوانا
سوال: میری ماں کی عمر تقریبًا ۵۰ سال ہے ۲ ماہ قبل ان کی ماہواری کا خون بند نہیں ہونے لگااور بہت زیادہ کمزوری لگنے لگا تب اسے ڈاکٹر صاحب کے پاس لے گیے ڈاکٹر صاحب نے جب اسے تفصیل سے پوچھا تو بتائیں کہ میری ماہواری دو تین سال قبل سے ہی خراب ہے میں نے کسی کونہیں کہا اب خون بند نہیں ہورہاہے ڈاکٹر صاحب نے خون چیکپ اور الٹراسائنڈ بھی لکھا ریپورٹ دیکھنے کے بعد ڈاکٹر صاحب نے بچہ دانی آپریشن لازمی بتایا ہے اور خون بہت زیادہ کمی ہونے کی وجہ سے وقتی طور پر خون بند کرنے کی دوا دی ہے تاکہ جسم میں خون پورا ہو سکے اکر کسی دن دوا کھانا بھول جاتی ہے تو خون چلنا سروع ہوجاتا ہے سوال ہے کی قرآن اور حدیث میں کیا گنجائش ہے ؟
جواب نمبر: 16439201-Sep-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa:1417-1177/sd=12/1439
ایسا طریقہ اختیار کرنا جس سے ہمیشہ کے لیے سلسلہ تولید بند ہوجائے ممنوع ہے ، بچہ دانی نکلوانا بھی اس کا ایک طریقہ ہے جو اصلاممنوع ہے ؛ البتہ اگر خون بند ہونے کا دوسرا طریقہ مثلاً :دوا وغیرہ کے ذریعہ علاج کارگر نہ ہورہا ہو تو ماہر دیندار معالج کے مشورے کے بعد مجبوری میں نکلوانے کی گنجائش ہوگی۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند