• معاشرت >> عورتوں کے مسائل

    سوال نمبر: 65929

    عنوان: شوہر بیوی کو کن کن وجوہات پر مار پیٹ سکتاہے؟

    سوال: شوہر بیوی کو کن کن وجوہات پر مار پیٹ سکتاہے؟

    جواب نمبر: 65929

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 850-823/H=8/1437 بیوی کے ساتھ حسن معاشرت سے گذر بسر کرتا رہے، حکمت و بصیرت سے دینی امور کی طرف توجہ دلاتا رہے تنبیہ کے طور پر کچھ عرصہ کے لیے ساتھ اٹھنا بیٹھنا چھوڑ دے، زیادہ ہی ضرورت پیش آجائے تو ڈانٹ ڈپٹ سے کام لے مار پیٹ سے اجتناب کرے، تھوڑا سا اگر چہ کچھ حالات میں مارنے کی بھی اجازت ہے مگر آج کل تھوڑی سی پٹائی سے بھی اجتناب کرنے میں عافیت ہے، نماز نہ پڑھنے غسل جنابت اور پردہ کرنے میں سستی کرے بغیر کسی وجہ شرعی کے گالی گلوچ اختیار کرے بداخلاقی سے پیش آئے وغیرہ جیسے امور میں حکمت کے ساتھ اصلاح میں سعی کرتا رہے۔ بہشتی زیور (ب) حیوة المسلین (ج)فضائل اعمال (د) تحفہٴ خواتین (مصنفہ حضرت مولانا مفتی عاشق الٰہی صاحب بلند شہری رحمہ اللہ) جیسی معتبر کتابوں کے سننے سنانے اور مطالعہ کاگھر میں انتظام کرے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند