• معاشرت >> عورتوں کے مسائل

    سوال نمبر: 43797

    عنوان: پڑھنا

    سوال: پردے کے ساتھ یونیورسٹی پڑھنا اور پڑھانا جائز ہے؟

    جواب نمبر: 43797

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 215-179/N=3/1434 اگر دیگر اعضائے مستورہ کے ساتھ چہرے کا بھی پردہ ہو، لڑکے لڑکیوں کی مخلوط تعلیم نہ ہو، عورتوں اور لڑکیوں کی اجنبی مردوں اور لڑکوں کے ساتھ خلوت اور بلاضرورت بات چیت نہ ہو، پڑھے پڑھائے جانے والے مضامین خلافِ شرع نہ ہوں اور لڑکیاں یونیورسٹی اپنے محارم کے ساتھ آئیں جائیں تو یونیورسٹی میں پڑھنا پڑھانا جائز ودرست ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند