• معاشرت >> عورتوں کے مسائل

    سوال نمبر: 67044

    عنوان: اپنی بیوی کو کون سا کام دے سکتا ہوں تاکہ مجھ کو اس سے کچھ مدد مل جائے؟

    سوال: میرے سوال کی وضاحت یہ ہے کہ میں کافی کی دکان چلا رہا ہوں اور مجھ کو کافی مشین کو چلانے نیز دکان کا حساب دیکھنے کے لیے اسٹاف کی ضرورت ہے، تو میں اپنی بیوی کو کون سا کام دے سکتا ہوں تاکہ مجھ کو اس سے کچھ مدد مل جائے؟

    جواب نمبر: 67044

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 836-820/H=8/1437 پس پردہ مشین کے ذریعہ کافی بنا دیاکریں، وہیں یعنی پردہ کی رعایت کر ساتھ حساب کتاب کر لیا کریں، نابالغ چھوٹے بچے یا اپنی اولاد سے کوئی کام لیتی رہیں اس قسم کے امور کی انجام دہی میں انشاء اللہ احکام حجاب کی رعایت بھی ملحوظ رہے گی اور آپ کا تعاون بھی ہوتا رہے گا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند