• معاشرت >> عورتوں کے مسائل

    سوال نمبر: 41099

    عنوان: عورتوں میں حیض اور جنابت کی صورت میں کیا قران کو بغیر چھوئے کمپیوٹر سے پڑھا جا سکتا ہے؟

    سوال: عورتوں میں حیض اور جنابت کی صورت میں کیا قران کو بغیر چھوئے کمپیوٹر سے پڑھا جا سکتا ہے؟

    جواب نمبر: 41099

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1331-1331/M=9/1433 حیض اور جنابت کی حالت میں جس طرح قرآن کی آیت کو ہاتھ لگانا ممنوع ہے اسی طرح تلاوت بھی منع ہے لہٰذا عورتیں ناپاکی کی حالت میں قرآن کو چھوئے بغیر بھی تلاوت نہیں کرسکتیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند