• معاشرت >> عورتوں کے مسائل

    سوال نمبر: 600106

    عنوان:

    بھائی کی میت کی وجہ سے دورانِ عدت گھر سے نکلنا؟

    سوال:

    کیا عورت دوران عدت وفات اپنے بھائی کی میت میں شامل ہونے کے لئے گھر سے باہر نکل سکتی ہے ؟

    جواب نمبر: 600106

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 79-49/B=02/1442

     جی نہیں! عدت گذارنا واجب ہے اور بھائی کی میت میں جانا یہ ایک مستحب کام ہے۔ واجب کو مستحب کام کے لئے چھوڑنا جائز نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند