• عبادات >> اوقاف ، مساجد و مدارس

    سوال نمبر: 57725

    عنوان: چھوٹے بچوں كو مسجد لے جانا

    سوال: حضرت. میں مغربی بنگال سے ھوں.ھمارے یہاں ایک رواج ھے . بچوں کو نماز کے لے مسجد میں لاتے ہیں خاص کر کہ جمعہ کہ دن۔ براہ کرم، اس بارے میں دلائل کے ساتھ رہنمائی فرمائیں ۔

    جواب نمبر: 57725

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 42-422/B=5/1436-U جو بچے سات برس کے یا اس سے زیادہ عمر کے ہوں ان کومسجد میں لانے میں کوئی حرج نہیں ہے، ان میں نماز کا شوق پیدا ہوگا، لیکن سات برس سے کم عمر والے بچوں کو مسجد میں نہیں لانا چاہیے تاکہ بچوں کے شور شغب اور شرارت کی وجہ سے نماز میں خلل اور مسجد کا ادب پامال نہ ہو۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند