عبادات >> اوقاف ، مساجد و مدارس
سوال نمبر: 153717
جواب نمبر: 153717
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa: 1158-965/d=12/1438
ثواب کی نیت سے بلا اجرت مسجد کے اندر تعلیم دینا بلاشبہ جائز ہے، بشرط کہ پڑھنے والے بچے اتنے چھوٹے اور ناسمجھ نہ ہوں، جن سے مسجد کی تلویث اور بے حرمتی کا خوف ہے۔
(۲) اجرت لے کر مسجد میں تعلیم دینا مکروہ ہے، البتہ اگر مسجد کے باہر کوئی ایسی جگہ نہ ہو، جس میں بچوں کو تعلیم دی جاسکے تو عارضی طور پر مسجد میں تعلیم دی جاسکتی ہے، بشرطیکہ پڑھنے والوں سے مسجد میں بے جا شور وشغب نہ ہو اور مسجد کی تلویث کا بھی اندیشہ نہ ہو۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند