عبادات >> اوقاف ، مساجد و مدارس
سوال نمبر: 40428
جواب نمبر: 40428
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی: 1283-909/D=D=8/1433 حرام کہنا تو غلط ہے، نماز میں خلل نہ ہو ایسے وقت میں اعلان کردیا جائے، پھر مسجد کے باہری حصے میں آکر لوگوں سے جمع کرلیا جائے۔ اور اگر اسی مسجد کا چندہ ہے تو مسجد میں بھی ایسے وقت جمع کرسکتے ہیں جب خطبہ جمعہ نہ ہورہا ہو اور لوگوں کی نماز میں خلل واقع نہ ہو، یہ چونکہ بضرورت مسجد ہے اس لیے جائز ہے۔ (فتاوی دارالعلوم: ۱۴/ ۲۲۸)
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند