• عبادات >> اوقاف ، مساجد و مدارس

    سوال نمبر: 65420

    عنوان: حرام مال كا عطیہ مسجد كے لیے قبول كرنا كیسا ہے؟

    سوال: ایک صاحب ان کی کمائی ایل آئی سی سے ہے ، وہ بدکان مسجد کو وقف کرنا چاہتے ہیں، تو کیا یہ حلال ہے یا حرام؟ متولی قبول کریں یا نہیں؟

    جواب نمبر: 65420

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 778-750/SN=8/1437 ایل آئی سی میں کسی ذمے دارانہ عہدے پر ملازمت کرنا شرعاً جائز نہیں ہے اور اس کی آمدنی بھی حلال نہیں ہے ۔ اگر مذکور فی السوال شخص کی غالب آمدنی اس ناجائز ذریعہ معاش سے ہی حاصل شدہ ہے تو متولی کو چاہئے کہ اس شخص کا عطیہ اور وقف قبول نہ کرے ؛ البتہ اگر وہ خالص حلال مال کہیں سے حاصل کرکے اس سے کوئی چیز خرید کر مسجد میں دینا چاہے تو اسے قبول کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے۔ مستفاد از فتاوی ہندیہ (۵/۳۴۳، ط : زکریا) ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند