• عبادات >> اوقاف ، مساجد و مدارس

    سوال نمبر: 42840

    عنوان: مسجد كی لائٹ ذاتی استعمال میں لانا

    سوال: ہمارے محلہ میں ایک مسجد ہے جس کے اطراف مسلم غریب بستی ہے ، مسجد کا خرچ چلانے کے لئے مسجد کی ٹرسٹی نے مسجد کی لائٹ کچھ لوگوں کے گھر کنکشن دیا ہے ، اس ایک وجہ یہ ہے کہ مسجد میں چندہ کم جمع ہوتاہے اور مسجد کی لائٹ کا جو کرایہ آتاہے وہ مسجد کے خرچ میں لگاتے ہیں، مثلاً امام صاحب اور موٴذن کی تنخواہ کے علاوہ اور بھی مسجد کی ضرورت پوری کرتے ہیں، کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ مسجد کی دی گئی لائٹ سے لوگ ٹی وی وغیرہ دیکھتے ہیں ، ایسی صورت میں مسجد کی ٹرسٹی کو کیا کرنا چاہئے؟․․․․․․

    جواب نمبر: 42840

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 77-61/L=2/1434 مذکورہ بالا صورت میں مسجد کی ٹرسٹی کو سب سے پہلے اس بات کی طرف توجہ دینے کی ضرورت ہے کہ آیا منجانب حکومت مسجد کی کمیٹی کو یہ اختیار بھی ہے کہ نہیں کہ وہ مسجد کی لائٹ کو لوگوں کو کنکشن کے طور پر دیں، نیز اگر اجازت ہے تو کن شرائط کے ساتھ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند