عبادات >> اوقاف ، مساجد و مدارس
سوال نمبر: 69004
جواب نمبر: 6900401-Sep-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa ID: 1074-1045/H=10/1437 اگر حدودِ شرعیہ میں رہتے ہوئے کبھی کبھار سن لیں تو گنجائش ہے یعنی نعت کا مضمون بھی صحیح ہو اور نعت خواں اَمرد بے ریش محل فتنہ نہ ہو پڑھنے کا انداز بھی اہل باطل اور گویوں جیسا نہ ہو۔ کسی کی عبادت نیند میں خلل کا اندیشہ بھی نہ ہو سننے سنانے والے لوجہ اللہ سنتے سناتے ہوں کسبِ دنیا مقصود نہ ہو الغرض تمام مفاسد و خرابیوں سے پاک صاف ہو تو سننے سنانے کی اجازت ہے اور مفاسد کا خطرہ ہو تو گنجائش نہیں بلکہ احتراز واجب ہے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
مفتی صاحب میں آپ سے جامع مسجد دہلی کے
بارے میں جاننا چاہتاہوں۔ ایک مرتبہ جب میں جامع مسجد دہلی گیا تو میں نے دیکھا کہ
مسجد میں جو جیسے چاہتا تھا کررہا تھا ۔مثلاً عورتیں مسجد کے اندر گھوم رہی ہیں
جہاں چاہا نماز پڑھ رہی ہیں۔ بچے مسجد میں کھیل رہے ہیں۔ آ پ کہہ سکتے ہیں کہ عجیب
سا ماحول تھا کیوں کہ میں پہلی بار اس مسجد میں گیا تھا تو میں یہ سب دیکھ کر حیران
تھا کیوں کہ میں نے پہلے ایسا کبھی نہیں دیکھا۔ میرا سوال یہ ہے کہ کیا عورتیں بھی
مسجد کے اندر داخل ہوسکتی ہیں؟ اگر کر سکتی ہیں تو کیا وہ نماز پڑھ سکتی ہیں؟ اگر
نماز نہیں پڑھ سکتی ہیں یا مسجد کے اندر ہی نہیں جاسکتی ہیں تو آپ جامع مسجد دہلی
کے حالات کے بارے میں وضاحت کردیں میرا نظریہ صاف کریں، آپ کی بہت مہربانی ہوگی۔
مسجد کے لئے زمین وقف کرنے كے بعد وقف سے انكار كرنا؟
3398 مناظرمیرا رادہ ہے کہ مسجد کے فنڈ کو اسلامی بینک میں لگایا دیا جائے جہاں اسلامی طریقہ سے کام ہورہاہے۔ کیا میں مسجد کے فنڈ کو اس میں لگا سکتا ہوں؟ یہ سود کے دائرے میں تو نہیں آئے گا؟ براہ کرم، اس کی وضاحت کریں۔
1872 مناظرمیرا سوال علماء کے ہدیہ کے متعلق ہے (جس کو مغرب میں مسلمان امام اور عالم کی اجرت اورمعاوضہ کہتے ہیں)۔ میں انگلینڈ میں اکاؤنٹینٹ کی حیثیت سے کام کرتا ہوں (اس لیے میں جانتاہوں کہ لوگ میرے علاقہ میں کتنا پیسہ رکھتے ہیں) ۔ امام یہاں کم سے کم ۱۵۰/ سے ۱۷۵/پونڈ، اور ۲۰۰/ سے ۲۰۵/پونڈ کے حساب سے دئے جاتے ہیں۔ اس کا ایک بڑا سبب یہ ہے کہ وہ حکومت سے فائدہ حاصل کرسکتے ہیں اس لیے ہم زیادہ کیوں ادا کریں۔ برائے کرم اس نظریہ پر رائے زنی کریں۔ دوسرے کیا وظیفہ یا اجرت بطورایک لفظ کے ہدیہ کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے؟ ان دنوں لوگ یہاں پر مدرسہ کے طلباء کے ایک سال کے حافظ اورعالم کورس کے لیے، ۸۰/ سے ۱۰۰/پونڈ تک کے کفیل بننے پر تیار ہیں۔ بلاشبہ کچھ لوگ ایسے بھی ہیں جو کہ پورے مدرسہ کے اخراجات ادا کرتے ہیں۔ دو تین لوگ تو مدرسہ بھی چلارہے ہوں گے جن کا سالانہ بجٹ ۰۰۰،۰۰۰۰،۲/روپیہ سالانہ ہوگا (۲۰۰۰۰/پاؤنڈ)۔ لیکن جب یہ طلباء اپنا عالم کا کورس مکمل کرتے ہیں ، تو پورا شہر، گاؤں اور وہ محلہ ان کواس ملک کی متوسط تنخواہ ادا نہیں کرتے ہیں (اگر چہ ان کو اس سے زیادہ ادا کرنا چاہیے) ۔ میرے خیال میں ایک امام مسجد کو ایک سال میں ۲۵۰۰۰/پونڈ ملنا چاہیے۔ کیا ہم صرف صلہ لینے کے لیے ایک طالب علم کی کفالت کرکے نہ کہ پوری ذمہ داری لے کرکے ،محض اپنی خواہشات کی اتباع نہیں کررہے ہیں؟ میرا سوال یہ ہے کہ کیا ان کو صحیح رقم ملتی ہے، اگر نہیں تو کس کے کندھے پریہ گناہ ہوگا؟ یہ سب پوری امت کوکہاں لے جائے گا؟ کیا ہم آنے والی نسل کو یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ اگر آپ کے والدکاروباری آدمی ہوں تبھی مدرسہ جانا بصورت دیگر اس کو بھول جانا۔
3545 مناظرمسجد میں کھانا پینا کیسا ہے؟ قاری صاحب مسجد میں نوجوان لڑکوں کو اکٹھا کرتے ہیں ان کونمازوغیرہ سکھانے کے لیے تو پھر کھانا پینا بھی ہوتاہے۔ اگر کھانا پینا نہ ہو تو شاید لوگ نہ آئیں۔ یہ روزانہ کا معمول ہے۔ مسجد کے آداب بھی مختصر تحریر فرمائیں۔
8186 مناظر