عبادات >> اوقاف ، مساجد و مدارس
سوال نمبر: 56928
جواب نمبر: 56928
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa ID: 158-155/B=3/1436-U (۱) قرآن وحدیث سے اس کا کوئی ثبوت نہیں ہے، مینار کی ایجاد بہت بعد کی ہے۔ (۲) جی نہیں، ضروری نہیں، یہ مسجد کی علامت ہے، مسجد اللہ کا گھر ہے اورہماری مقدس عبادت گاہ اور گھروں سے امتیاز کے لیے، پہچان کے لیے مینار بنایا جاتا ہے، عرف میں آج کل مسجد کی شناخت کے لیے ضروری ہی سمجھا جاتا ہے، اس کا بنانا اسراف میں داخل نہیں ہے، البتہ مسجد کا مینار بنانے کے لیے عوام سے چندہ کرکے بنایا جائے تو بہتر ہے، مسجد کی موقوفہ آمدنی سے نہ بنایا جائے، کیونکہ یہ مسجد سے علیحدہ چیز ہے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند