• عبادات >> اوقاف ، مساجد و مدارس

    سوال نمبر: 13864

    عنوان:

     اگر مسجد میں کوئی دینی پروگرام یعنی قرأت، حمد یا نعت کا پروگرام ہو تو مسجد کی دوسری منزل میں باپردہ عورتیں شرکت کرسکتی ہیں کہ نہیں؟ جب کہ اوپر کی منزل سے ان کو براہ راست نیچے یا نیچے والوں کو اوپر بالکل بھینہ دکھائی دیتا ہو کیا اس صورت میں وہ مسجد میں کسی پروگرام کو دیکھ یا سن سکتی ہیں کہ نہیں،چاہے وہ دن کا ہو یا رات کا؟کس صورت میں ان کو اجازت ہے؟

    سوال:

    جواب نمبر: 13864

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 960=960/م

    عورتوں کے لیے مسجد میں جاکر دینی پروگرام میں شرکت کرنا درست نہیں، کیوں کہ بعض عورتیں ماہواری کے ایام میں ہوتی ہیں ان کے لیے اس حالت میں دخول مسجد ممنوع ہے، پھر پروگرام دیکھنے میں نامحرم مردوں پر نظر پڑے گی جو ناجائز ہے، علاوہ ازیں اوپر کی منزل میں آنے جانے کے وقت نیچے والی منزل کے لوگوں سے اختلاط بھی ہوگا۔ بہتر صورت یہ ہے کہ عورتیں گھر میں جمع ہوکر بہشتی زیور یا فضائل اعمال وغیرہ کی تعلیم کرلیا کریں۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند