• عبادات >> اوقاف ، مساجد و مدارس

    سوال نمبر: 51712

    عنوان: مسجد شرعی كی چھت

    سوال: ہمارے محلے کی مسجد کی چھت کی جگہ کا کچھ حصہ موبائل کمپنی نے کرائے پر لینے کی پیش کش کی ہے۔ سوال یہ ہے کہ کیا مسجد کی چھت کی جگہ موبائل ٹاؤ ر لگانے کے لیے کرایہ پر دی سکتی ہے؟اور جو آمدنی ہوگی اس کا مصرف مسجد کے دیگر اخراجات کے لیے اور امام کی تنخواہ دینے کے لیے کیا جاسکتاہے؟ یا نہیں؟

    جواب نمبر: 51712

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 709-594/B=5/1435-U مسجد شرعی نیچے سے اوپر تک مسجد ہے، چھت کا حکم بھی وہی ہے جو نچلے حصے کا ہے، اس کو موبائل ٹاور لگانے کے لیے یا کسی اور مقصد سے کرایہ پر دینا جائز نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند