عبادات >> اوقاف ، مساجد و مدارس
سوال نمبر: 6719
ایک زیر تعمیر مسجد ہے۔ ہم یہ جاننا چاہتے ہیں کہ کیا ایسے پتھر جن پر قرآن کریم کی کچھ آیتیں لکھی ہوئی ہیں ان کامسجد میں لگانا جائز ہے؟
ایک زیر تعمیر مسجد ہے۔ ہم یہ جاننا چاہتے ہیں کہ کیا ایسے پتھر جن پر قرآن کریم کی کچھ آیتیں لکھی ہوئی ہیں ان کامسجد میں لگانا جائز ہے؟
جواب نمبر: 671901-Sep-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی: 1226=1151/ د
فقہائے کرام نے مسجد کی دیوار پر آیاتِ قرآنی لکھنے سے منع فرمایا ہے کہ اس کے ذرات یا ٹکڑے گر کر پامال ہوں گے، جس سے آیاتِ قرآنی کی بے حرمتی ہوگی، اس لیے مکروہ ہے۔ مذکور فی السوال پتھر میں اگر اس طرح کی بے ادبی کا اندیشہ نہ ہو تو برکت کے لیے لگانے کی گنجائش ہے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
ہمارے یہاں ایک مالدار آدمی ہے (وہ شرابی ہے اورنماز بھی نہیں پڑھتا) اس نے اپنی ایک جگہ میں مسجد بناکر وقف کردی ہے، مگر اس کی ایک شرط ہے کہ متولی وہ خود رہے گا اور اس کے مرنے کے بعد اس کی اولاد میں سے کوئی ایک متولی ہوگا۔ کیا ہم اس جگہ کو مسجد مان کر اس میں نماز پڑھ سکتے ہیں؟
2420 مناظرچندہ کی رقم سے مدرسہ کی زمین رجسٹر کرنا
7642 مناظرہماری
مسجد دو منزلہ ہے مسجد کا صحن نہیں ہے۔ صرف جمعہ کے دن اور پورے رمضان میں دونوں
منزلیں نمازیوں سے بھر جاتی ہیں اور ایک ہی امام کے پیچھے ایک بار جماعت ہوتی ہے۔
عام دنوں میں نمازی کم ہونے کی وجہ سے صرف گراؤنڈ فلور میں ہی جماعت کے ساتھ نماز
ہوتی ہے۔ تو سوال یہ ہے کہ کیا کبھی کچھ لوگ دیر سے آنے سے پہلی منزل پر نماز ادا
کر سکتے ہیں، جب کہ گراؤنڈ فلور پر جماعت کے ساتھ نمازہوچکی ہو؟
(۱)امریکہ
کے ایک شہر میں مسلمانوں کو ایک گرجا گھر میں نماز پڑھنے کی اجازت ملی ہے، چونکہ
وہاںآ س پاس میں مسلمانوں کو نماز ادا کرنے کے لیے کوئی مسجد نہیں ہے۔ تو کیا اس
صورت میں مسلمانوں کو وہاں نماز پڑھنا جائز ہے یا نہیں؟ برائے کرم حوالہ کے ساتھ
بتائیں تاکہ ہمارے طلباء کو اس کا جواب باحوالہ معلوم ہوسکے۔ طالب دعا عبدالرحمن
مسجد میں کتنے منارے اور گنبد لگانے کی شرعی اجازت ہے ؟
3693 مناظر