• عبادات >> اوقاف ، مساجد و مدارس

    سوال نمبر: 51915

    عنوان: مسجد

    سوال: ہمارے محلے میں ایک مسجد ایسی ہے جس کی آدھی زمین پر پیداوار نہیں ہوتی ، اوراس کا مالک ظاہر ہے سرکار ہوتی ہے اور باقی آدھی زمین ایک مسلمان نے اپنی خوشی سے جو اس کی اپنی ملکیت تھی مسجد کو دیدی تھی تو معلوم یہ کرنا ہے کہ ایسی مسجد میں نماز پڑھنا شرعاً کیسا ہے؟ اس مسجد کو تقریباً تیس سال ہوگئے ہیں جن لوگوں کو یہ بات معلوہے ان کے لیے کیا حکم ہے ؟اور جن کو معلوم نہیں ہے ان کے لیے کیا حکم ہے؟شرعی حکم سے مطلع فرمائیں ۔

    جواب نمبر: 51915

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 691-691/M=6/1435-U مذکورہ مسجد اگرمغصوبہ زمین میں بنی ہوئی نہیں ہے تواس میں نماز پڑھنا بلا کراہت درست ہے، آپ کا سوال خارج مسجد حصے کے بارے میں ہے یا داخل مسجد کے بارے میں؟ نیز آدھی زمین اگر سرکار کی ملکیت ہے اوراس میں پیداوار نہیں ہوتی ہے تو اس بابت کیا پوچھنا چاہتے ہیں؟ وضاحت فرماکر سوال کرنا چاہیے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند