• عبادات >> اوقاف ، مساجد و مدارس

    سوال نمبر: 131059

    عنوان: مسجد میں میت کی چارپائی کا رکھنا

    سوال: کیا مسجد میں میت کی چارپائی کا رکھنا منع ہے؟کچھ لوگ کہتے ہیں کہ مسجد میں میت کی چار پائی رکھنے سے گاؤں میں مصیبت آتی ہے۔

    جواب نمبر: 131059

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1253-1215/SN=01/1438
    چارپائی رکھنے کی وجہ سے گاوٴں میں مصیبت آنے کی بات تو غلط اور بے اصل ہے؛ البتہ میت کی چارپائی مسجد کے بجائے کسی دوسری جگہ رکھنی چاہئے؛ کیونکہ تعمیر مسجد کا بنیادی مقصد نماز ادا کرنا ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند