• عبادات >> اوقاف ، مساجد و مدارس

    سوال نمبر: 608561

    عنوان:

    مسجد شرعی سے متصل مسقف حصے میں نماز جنازہ پڑھنا

    سوال:

    سوال : بعض کتب فقہ میں لکھا ہے کہ نماز جنازہ جس طرح مسجد میں مکروہ ہے اسی طرح صحنِ مسجد میں بھی مکروہ ہے . اور جس طرح مسجد مکان واحد ہے اور مسجد کی کسی بھی جگہ سے امام کا اقتداء کرسکاتا ہے اسی طرح صحن سے اقتداء کرنا بلا اتصال صفوف بھی جائز ہے ، تو سوال یہ ہے کہ کونسے احکام میں صحن، مسجد کے حکم میں ہے اور کن احکام میں مسجد کے حکم میں نہیں ہے . کیا یہ صحیح بات ہے کہ نماز جنازہ وہاں بھی مکروہ ہے ؟ اور اگر یہ صحیح ہے تو صحن سے مراد کیا ہے ؟ صحن ہونے کے لئے غیر مسقف ہونا ضروری ہے ؟ برطانیہ جیسے ٹھنڈے ممالک میں ایک ہی عمارت میں شرعی مسجد سے متصل مسقف جگہ ہوتی ہے جس میں مسجد کی نیت نہیں کی جاتی ہے تا کہ اگر لوگوں کو بات کرنی ہو یا کسی وجہ سے کچھ کھانا ہو تو وہاں کر سکے ، کیا یہ بھی شرعی صحن ہے جس میں نماز جنازہ مکروہ ہوگا اور آدمی بلا اتصال یقتداء کرسکتا ہے ؟

    جواب نمبر: 608561

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 608-452/D=05/1443

     مسجد شرعی سے متصل مسقف حصہ اگر مسجد کی نیت سے نہیں بنایا گیا، جیسا کہ سوال میں ذکر ہے، تو وہ مستقل عمارت ہے، مسجد شرعی کے احکام اس پر جاری نہیں ہوں گے، لہٰذا وہاں نماز جنازہ ادا کی جاسکتی ہے۔ اور صحن مسجد سے مراد وہ غیر مسقف جگہ ہے جو مسجد کے اگلے حصے سے متصل ہوتی ہے اور مسجد شرعی کا حصہ ہوتی ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند