عبادات >> اوقاف ، مساجد و مدارس
سوال نمبر: 11892
ہمارے یہاں ایک مالدار آدمی ہے (وہ شرابی ہے اورنماز بھی نہیں پڑھتا) اس نے اپنی ایک جگہ میں مسجد بناکر وقف کردی ہے، مگر اس کی ایک شرط ہے کہ متولی وہ خود رہے گا اور اس کے مرنے کے بعد اس کی اولاد میں سے کوئی ایک متولی ہوگا۔ کیا ہم اس جگہ کو مسجد مان کر اس میں نماز پڑھ سکتے ہیں؟

جواب نمبر: 11892
بسم الله الرحمن الرحيم
فتویٰ: 848=633/ھ
صورت مسئولہ میں وہ مسجد شرعی ہوگی اس کو مسجد مان کر نماز ادا کرنے میں حرج نہیں۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند