• عبادات >> اوقاف ، مساجد و مدارس

    سوال نمبر: 169583

    عنوان: مسجد میں اعلان کا حکم

    سوال: عرض ہے کہ آج کل گاؤں دیہات کے علاقوں میں مسجد کے مائک سے اعلانات کئے جاتے ہیں ان کا کیا حکم ہے ؟ برائے مہربانی شریعت کے روشنی میں جواب مرحمت فرمائیں۔

    جواب نمبر: 169583

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 756-646/B=07/1440

    مسجد کا مائک اگر مسجد کی موقوفہ آمدنی سے لیا گیا ہے اور صرف اذان اور نماز ، خطبہ کے لئے کیا گیا ہے تو ایسے مائک میں اذان و نماز کے علاوہ اور کوئی اعلان جائز نہیں۔ اور اگر محلہ والوں نے اپنی طرف سے خریدا ہے تو ان کی اجازت کے بعد دوسرے اعلانات بھی کرسکتے ہیں۔ اس صورت میں مائک ، ہارن اور اعلان کرنے والا تینوں مسجد سے علیحدہ ہونا ضروری ہے۔ مسجد میں اعلان کرنا جائز نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند