• عبادات >> اوقاف ، مساجد و مدارس

    سوال نمبر: 611832

    عنوان:

    سرکاری مدرسہ کے لئے چندہ کرنا

    سوال:

    کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ کے بارے میں کہ حکومت سے منظور شدہ مدارس کے تعمیری کام کےلئے چندہ کرنا جس میں زکوۃ، صدقات، فطرہ اور تمام طرح کے مال شامل ہیں، جائز ہے؟ اور کیا دینے والے کی فرضیت ادا ہوجائے گی؟

    جواب نمبر: 611832

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 1102-928/B=10/1443

     مدرسہ كے تعمیری كام كے لیے صرف عطیہ (امداد) كی رقم چندہ كرسكتے ہیں‏، زكاۃ اور فطرہ كی رقم وصول كرنا جائز نہیں۔ اگر زكاۃ اور فطرہ كی رقم تعمیر كے مَد میں وصول كی اور تعمیر میں لگائی تو زكاۃ دینے والوں كی زكاۃ ادا نہ ہوگی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند