• عبادات >> اوقاف ، مساجد و مدارس

    سوال نمبر: 612193

    عنوان:

    كیا مسجد كا امام متولی بن سكتا ہے؟

    سوال:

    امام کا مسجد کا متولی بننا کیسا ہے جبکہ وہ اہل محلہ میں سے ہے صاحب علم وقف اور متعلقات مسجد کے مسائل کو اچھی طرح جانتا ہے اور صاحب ثروت بھی ہے شرعی اعتبار سے رہنمائی کرکے مشکوروممنون فرمائیں۔

    جواب نمبر: 612193

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 998-469/B-Mulhaqa=11/1443

     امام صاحب كے اندر   صلاح وتقوی‏، امانت داری ‏ اور مسائل وقف وغیرہ سے واقفیت كے ساتھ ساتھ اگر انتظامی صلاحیت بھی ہے تو وہ بھی متولی بن سكتے ہیں‏، شرعا اس میں كچھ ممانعت نہیں ہے؛ لیكن انتخاب باہمی مشورہ سے ہونا چاہیے‏۔

    (وينزع) وجوبا بزازية (لو) الواقف درر فغيره بالأولى (غير مأمون) أو عاجزا أو ظهر به فسق كشرب خمر ونحوه فتح،....(قوله: غير مأمون إلخ) قال في الإسعاف: ولا يولى إلا أمين قادر بنفسه أو بنائبه لأن الولاية مقيدة بشرط النظر وليس من النظر تولية الخائن لأنه يخل بالمقصود، وكذا تولية العاجز لأن المقصود لا يحصل به، ويستوي فيه الذكر والأنثى وكذا الأعمى والبصير وكذا المحدود في قذف إذا تاب لأنه أمين .[الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) 6/ 578‏،ط: زكريا]


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند