• عبادات >> اوقاف ، مساجد و مدارس

    سوال نمبر: 171898

    عنوان: کیا كسی مسجد کو اس کی جگہ سے ہٹا کر دوسری جگہ شفٹ کیا جاسکتاہے؟

    سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین کہ کوئی مسجد کو اس کی جگہ سے ہٹا کر دوسری جگہ شفٹ کیا جاسکتاہے؟

    جواب نمبر: 171898

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 1264-1061/H=11/1440

    جو جگہ ایک مرتبہ مسجد بن گئی اب وہ قیامت تک مسجد ہی رہے گی اس مسجد کو منہدم کرنا یا اس کو اس کی جگہ سے ہٹانا درست نہیں ہے۔ ولو خرب ما حولہ واستغنی عنہ یبقی مسجداً عند الإمام والثاني أبداً إلی قیام الساعة ۔ (الدر المختار: ۶/۵۴۸، ط: زکریا دیوبند)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند