• عبادات >> اوقاف ، مساجد و مدارس

    سوال نمبر: 151194

    عنوان: مدرسہ میں جگہ ہوتے ہوئے مسجد میں تعلیم دینا؟

    سوال: کیا فرما تے ہیں علمائے کرا م درج ذیل مسئلہ کے با رے میں کہ ایک مد رسہ ہے اس میں کا فی دنو ں سے حفظ کی تعلیم ہو تی ہے پہلے جگہ کم تھی اس لے مسجد میں پڑھا تے تھے ، لیکن اب جگہ ہے مگر مسجد میں درس قر آ ن لگتا ہے ،زید کہتا ہے کہ مسجد میں پڑھا نا صحیح نہیں ہے ، جبکہ مسجد کی ذمہ دار مدر سہ کی ہے اور مد رسہ نے کو ئی معا وضہ نہیں لیا ہے تو کیا مسجد میں پڑھا نا صحیح نہیں ہے ؟

    جواب نمبر: 151194

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 900-966/B=10/1438

    مسجد کو کمائی کی جگہ نہ بنایا جائے، باتنخواہ مسجد میں پڑھانا جائز نہیں۔ ہاں اللہ واسطے کوئی مسجد میں پڑھے یا پڑھائے تو اس کی اجازت ہے۔ جب مدرسہ میں جگہ کشادہ ہوگئی ہے تو مسجد میں پڑھانے سے احتیاط کرنی چاہیے۔ مدرسہ میں ہی تعلیم کا سلسلہ جاری رکھنا چاہیے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند